Thursday, June 27, 2013

فوٹوشاپ دنیا کا سب سے ذیادہ فروخت ہونےوالا Image editing softwareہے۔ اسsoftware  کوکئی صنعتوں،ٹکسٹائل ،پروگرامنگ کمپنی ، کے اندر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ Adobe system والوں کے لئےایک بڑاآمدنی کا زریعہ بن چکا ہے۔ Adobe دن بہ دن اپنے سوفٹ وئیرکو جدید سے جدید بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
گلین نول ایک بہترین کا لج پروفیسر تھے۔گلین کا شوق فوٹو گرافی اور کیمپوٹر تھا۔ گلین کے دو بیٹے،تھامس ،جا ن (Thomas, John)
1987 میں موسم خزاں میں تھامس یورنیوسٹی آف  مشگن میںimage-processing  پی۔ایچ۔ڈی کررہے تھے۔ جب وہ پی۔ایچ۔ڈی کر رہے تھے تو انہوں نےاپنا خود ایک پروگرام لکھا۔ یہ کوڈ انہوں نے اپنے (black-and-white bitmap monitor)Macintosh Plusپر لکھا۔ یہ کوڈ انہوں نے اپنے apple Mac پر اپنے گھر پر لکھا۔ارو جب کوڈ تیار ہو گیا تو انہوں نے اس کوڈ کو ڈسپلے کا نام دیا۔تھامس کو پتا تھا کہ یہ کوڈ ان کو بہت فائدہ دےگا۔
جاَن جو تھا مس کا چھوٹا بھائی ہے۔ جاَن نے اپنی توجہ اپنے بھائی کے پروگرام میں دی۔جاَن اس وقت Industrial light & Magic میں کام کر رہے تھے۔(ILM)جو ایک مشہور فلم ساز کمپنی ہے۔  اس فلم ساز کمپنی نے ایک بہترین Effectبنایا اپنی wall starفلم کے لیے۔
جان اس وقت Image Processing میں (ILM)میں کام کر رہے تھے۔ارو ایک دن چھٹی کے دن کے موقع پر جاَن نے تھامس سے کہا
جو تم نے مجھے اپنا پروگرامگ کوڈ دیکھایا ہے۔اسی طرح کا کا م میں نے image processing pixer پر (ILM) میں کیا ہے۔ یہ ڈسپلے کو اور بہترین بنانے کے لیے اچھا آغاز ہو گا۔ تو جاَن نے تھامس کے ساتھ تعاون شروع کردیا۔ جان نے ایک نیاMacintosh Plus IIخریدا۔ یہ ایک پہلا کلر ماڈل تھا۔جو کلر کو سپورٹ کرتا تھا۔تھامس نےکوڈ کو دوبارہ سے لکھا۔ تاکہ وہ کلر ماڈل میں کام کر سکے۔تھامس نے اس کے مختلف فا ئل کی شکل کو لکھنے ارو پڑھنے کی صلاحیت کو بھی شامل کیا۔اور جبکہ جاَن Image Processing پر فلٹر اروپلگ ان تیار کر رہے تھے۔ تھامس نے اس کوڈ کی اور صلاحیت کو بڑھنے کے لئے اس کے اندر soft edged  شامل کی۔انہوں نے مزید اس کے کوڈ کے اندر Color Balance, Hue, and Saturation, adjusting color, اور painting شامل کی۔
1988 میں جب پروگرام آخری مراحل پرتھا تب انہوں نے سوچا کہ اس کو ہم تجارتی طور پر فروخت شروع کر دینا چاہیے۔ پھرجان نے ایک اخبار) (MacWeekمیں اشتہاردیکھا جس میں ایک اور image application سوفٹ ویئرکا اشتہار موجودتھا۔اس سوفٹ ویئر کا نام Image Proتھا۔ وہ دونوں پریشان ہوگئے لیکن جب جان نے اس کی موجودہ طلب دیکھی تو اُن کوکچھ سکون ہوا۔کہ اس سوفٹ وئیر کی طلب بہت کم ہے۔انہوں نے سوچا کہ اب ہم اس کی مارکیٹگ بہت آسانی سے کر لے گئے۔
پھران دونوں نے اپنے سوفٹ وئیر کی مارکیٹگ کی۔ تھامس جب اپنے پروگرام کا ڈیمورہاتھاتھامس نےکئی باراپنے پروگرام کانام تبدیل کیا۔ایک دن وہ کسی کمپنی میں اپنے سوفٹ ویئر کا ڈیمو دےرہے تھے تو وہاں انہوں نے بتایا کہ مجھے اس سوفٹ ویئر کا نام رکھنے میں دشواری ہورہی ہے تو مشورہ دیا کہ Photoshopرکھ لو۔تب سے آبتک اس کانام  Photoshopہی ہے۔جان  نے بھی مختلف کمپنی میں اپنے سوفٹ ویئر کےڈیمودیکھئے۔ایک کمپنی سے  سوفٹ ویئر خریدنے کے لئے تیار ہوگی۔کمپنی اس کانام SuperMac رکھا۔لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ ڈیل ختم ہو گی۔جان نے Adobe systemکو بھی اپنا سوفٹ ویئر دیکھایا۔لیکن Adobeکو زیادہ جلدی نہیں تھی۔جان Silicon Valleyگئے۔وہاں پر انہوں نےمختلف کمپنیز کو ڈیمو پیش کئے۔آخری کار ایک Scannerکمپنی نے ان کے ساتھ صرف 200 کاپیوں کی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔Barneycan کمپنی کے تحت 
0.87 Versionکے نام سے ان کا سوفٹ ویئر مارکیٹ میں آگیا۔جان نے کچھ سوفٹ ویئر کی کاپیاں اپنے دوستوں، دوکانوں  کو دی تاکہ وہ اس میں کچھ خامیوں کو اور بہترین بنا سکے۔
بعد ،میں پھر جان واپس adobe کی کمپنی میں اپنے پروگرام کا ڈیمودینےگیا۔اس وقتRussell Brown ایڈوب کے آرٹ Director تھے۔ان کو پروگرام بہت پسندآیا۔اورآخرکارAdobe systemنے ان کا پروگرام خریدلیا۔اور اس پروگرام کودنیا کے سامنے پیش کر دیا۔






0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by | Bloggerized by TitansPhotoShop - Blogger Themes |